پاکستان

سعودی عرب نے پاکستان کو دیا ہوا تحفہ واپس مانگ لیا

شیعیت نیوز: پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کو اگلے 2 ہفتوں کےمیں دوست ملک یعنی سعودی عرب کو 2 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، اطلاعات کے مطابق جیوز نیوز نے اپنی مائیکرو بلاگ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وزیر حزانہ کا بیان نشر کیا جس میں انہوں نےکہا کہ دو ہفتوں میں ہمیں سعودی عرب کو دو ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جو انہوںنے 2013 میں تحفہ کے طور پر دیئے تھے،انکا کہنا تھا کہ 2013 میں جب ہم اقتدار میں آئے تو سعودی عرب نے تحفہ میں دیڑھ عرب ڈالر دیئے۔

اس بیان پر ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کیسا تحفہ ہے جو دے کر واپس لیا جارہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شائد جس مقصد اور اہداف کے حصول کے لئے سعودی عرب نے تحفہ دیا تھا وہ مقصد پورا کرنے میں مسلم لیگ ن کی قیادت ناکام ہوگئی ہے، وہ کیا مقاصد تھے یہ تو اسحاق ڈار اور وزیراعظم صاحب ہی جواب دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستا ن اس وقت مشکل کی گھڑی میں ہے، ایک جانب بھارت ہماری سرحدوں پر کھڑا ہمیں لکار رہا ہے تو دوسری جانب بھارتی ایجنٹ مذہبی دیوبندی دہشتگرد اندورنی طو رپر ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں ایسے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے تحفہ واپس کرنے کا پریشر بھارت سعودی عرب کٹھ جوڑ معلوم ہوتا ہے۔

2aeb8186-6681-4d4f-8ee1-421f68776824.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button