کراچی سمیت سندھ بھر میں 8 تا 10 محرم ڈبل سواری پرپابندی ہوگی

30 ستمبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے میکیزم پر غور کیا گیا، جبکہ اس موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، جس کی پولیس حکام کی جانب سے سفارش کی گئی ہے۔

 

9:47 صبح جولائی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔