عراق

داعش نے صدام کے ایک صدارتی گارڈ کو اپنا وزیر جنگ بنا لیا

داعش دہشت گرد گروہ نے صدام کے ایک صدارتی گارڈ کو اپنا وزیر جنگ منصوب کر لیا ہے۔

المیادین ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ داعش نے اپنا نیا وزیر جنگ سابق وزیر جنگ ابوعمر الشیشانی کی جگہ منصوب کیا ہے جو دو مہینے پہلے شام کے دیرالزور علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا تھا-

عراق کے صوبہ الانبار کی عوامی رضاکار فورس کے ایک عہدیدار ناظم الجغیفی نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے نیا وزیر جنگ یاسین سلامہ المعاضیدی کو منصوب کیا ہے کہ جو صدام کے صدارتی گارڈ میں شامل رہ چکا ہے – الجغیفی نے مزید کہا کہ المعاضیدی جس کا لقب ابو طہ ہے، صدام کی سابق فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے پر بھی رہ چکا ہے – المعاضیدی صدارتی گارڈ کی اسپیشل یونٹ کے کمانڈر کے ساتھ ہی دوسرے اہم عہدوں پربھی تھا- الجغیفی کا تعلق حدیثہ سے ہے اور اس نے پانچ سال قبل داعش کے ساتھ بیعت کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button