مشرق وسطی

شام کے علاقے حمص سے دہشت گردوں کے ایک اور گروہ کا انخلا شروع ہو گیا ہے ۔

شام کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے مطابق دہشت گردوں کے ایک اور گروہ نے حمص کے مضافاتی علاقے الوعر سے انخلا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا یہ گروہ الوعر سے نکل کے الدار الکبیرہ نامی قصبے میں منتقل ہو گا۔ جمعرات بائیس ستمبر کو بھی ایک سو بائیس مسلح دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بھی اپنے گھروالوں کے ہمراہ حمص کے علاقے الوعر سے انخلا کیا ہے۔

یاد رہے کہ حمص میں گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد پہلے مرحلے میں سات سو بیس مسلح دہشت گردوں نے اپنے گھر والوں کے ہمراہ حمص سے انخلا کیا تھا لیکن بعد میں دہشت گردوں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے اس معاہدے پر پوری طرح عمل نہ ہو سکا۔

یاد رہے کہ حمص شام کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں مغرب اور علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے مراکز موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button