یمن

یمن پر سعودی فوج کے فضائی حملے جاری

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں نے  یمن کے دارالحکومت صنعا کے عیبان علاقے پر کئی بار بمباری کی- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ اور حدیدہ کے بوارعہ ، سحار اور باجل علاقوں کو اپنے میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے-

درایں اثنا یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں تعز میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے ٹھکانے کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم چالیس سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوگئے-

سعودی عرب مارچ دوہزارپندرہ سے بعض عرب ممالک اور امریکہ کی حمایت سے یمن پر حملے کررہا ہے- آل سعود حکومت، اپنے ایجنٹ مفرور و مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا چاہتی ہے- یمن پرسعودی عرب کے حملوں میں اب تک چھے ہزار افراد شھید اور کم سے کم تیس لاکھ در بدر ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک میں شدید انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button