مشرق وسطی

مغربی شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

رپورٹ کے مطابق شام کے مغربی صوبے حماہ میں شامی جنگی طیاروں نے جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا – ان حملوں میں شامی فوج نے حماہ اور حمص کے دیگر علاقوں میں بھی تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے – ان حملوں میں دہشت گردوں کے بہت سے فوجی ساز وسامان بھی تباہ ہوگئے ہیں- شام سے موصولہ ایک اور خبر میں کہا گیا ہے کہ شام کے فوجی ذرائع نے دمشق کے شمال مشرقی علاقے قلمون میں اپنے ایک جنگی طیارے کے تباہ ہوجانے کا اعتراف کیا ہے- اس جنگی طیارے نے دمشق کے شمال میں داعش کے ٹھکانے پرحملہ کیا تھا – شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس طیارے کا ہواباز اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ہے- ابھی تک اس جنگی طیارے کی تباہی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button