پاکستان

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سالانہ کنونیش ’نوید سحر کنونیشن‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 37 ویں نوید سحر کنونشن کا آغاز مرکزی امامبارگاہ میں نصب علم عازی عباس علمدار ؑ پر اسکاوٹ سلامی اور راہیاں کربلا کانفرنس کے آغاز سے ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق کنونشن کا باقاعدہ آغاز مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں 16 ستمبر بروز جمعہ شام ۵ بجے اسکائوٹ سلامی سے کیا گیا ،بعدزا نماز مغربین شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے”راہیان کربلا کانفرنس” کا انعقاد منعقد ہوئی جس میں مولانا علی مرتضی زیدی، مولانا نصرت بخاری ، مولانا احمد اقبال اور شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی کے فرزند موسی نقوی نے خطاب کیاجبکہ برادر احسن مہدی اور احمد ناصری نے ترانہ شہادت پڑھا، اس موقع پر کراچی کے مختلف یونٹس کے ممبران سمیت جعفرطیار کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد "شب گریہ ومناجات” میں دعائے توسل کی تلاوت کی گئی جس میں برادر امین نے مصائب امام حسین علیہ سلام پڑھے۔

کنونشن کے دوسرے روز 17 ستمبربروز ہفتہ سٹڈی سرکل جبکہ بعد نماز ظہرین باغ زہراء لان میں تعلیمی پروگرامات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سیمینارز اور ٹاک شو شامل ہیں۔ بعد نماز مغربین "جشن عید غدیر” کا انعقاد کیا جائیگا جس میں نامور شعراءکرام، منقبت خواں و علماءکرام خطاب فرمائینگے۔ بروز اتوار 18 ستمبر اجلاس عمومی منعقد ہوگا جبک بعد نماز ظہرین سابقین امامیہ پرمشتمل نشست "محفل دوستان” کا انعقاد کیا جائیگا، جس کے بعد اختتامی "نوید سحر کانفرنس” منعقد ہوگی جس میں نئے میرکارواں کا اعلان کیا جائیگا۔ سہ روزہ کنونشن میں مختلف علماءکرام جن میں علامہ راجہ ناصر عباس، مولانا علی مرتضیٰ زیدی، مولانا غلام عباس رئیسی، مولانا احمد اقبال، مولانا نصرت بخاری، مولانا اعجاز بحشتی، ڈاکٹر نسیم حیدر،آغا مبشر زیدی، ڈاکٹر نادر عباس(کوریہ)، انجینیئر معظم علی خطاب فرمائینگے جبکہ سیدمقدس شاہ کاظمی، برادر عاطر حیدر و برادر احمد ناصری سمیت مختلف منقبت خواں اور شعراء کرام بھی نظرانہ عقیدت پیش کرینگے۔ کنونشن میں خصوصی شرکت و خطاب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر سرفراز نقوی کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button