مشرق وسطی

شام: حلب کے دو نواحی قصبوں پر داعش کا کیمیاوی حملہ

رپورٹ دی ہے کہ حربل اور ام حوش قصبوں پر اس کیمیاوی حملے میں کم از کم آٹھ افراد زہریلی گیس کے گولوں کا شکار ہو کر زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے پانچ عام شہری ہیں جبکہ تین کا تعلق الباب فوجی کونسل اور قبائلی فورس سے ہے۔

علاقے کے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیمیاوی حملے کا شکار ہونے والے افراد حملے کے دو گھنٹے بعد بےہوش ہو گئے اور کیمیاوی گیس کے آثار ان کے بدن پر نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب شام کی سرکاری نیوزی ایجنسی سانا نے بھی خبر دی ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ نے جمعہ کے روز دمشق کے مشرق میں واقع جوہر کے علاقے میں فوج کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ دمشق اور اس کے نواحی علاقوں کے علاوہ حلب اور لاذقیہ میں دہشت گرد گروہوں نے چودہ مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button