یمن

امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا اعلان

رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جمعرات کے روز ایک بیان میں امن مذاکرات فوری طور پر بحال کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور حملوں کو فوری طور پرروکنا چاہیے اور غیرفوجی طیاروں کی پروازوں پر پابندی سمیت تمام پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ وہ بحران یمن کو حل کرنے کے لیے امریکی امن منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب میں اگست کے مہینے میں یمن میں قومی حکومت کی تشکیل کے مقصد سے مذاکرات کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ اور خلیج فارس کے علاقے کے ملکوں کے ساتھ مذاکرات کی خبر دی تھی۔

اس سے قبل سیاسی امور میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ تھامس شانون نے بھی عمان کے دارالحکومت مسقط میں تحریک انصار اللہ اور یمن کے سابق صدرعلی عبداللہ صالح کی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی اور جنگ بندی منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button