سانحہ شکار پور ، دہشتگرد کوئٹہ سے آئے، سہولت کار ی رمضان مینگل نے کی ، رپورٹ
شیعیت نیوز: عید قربان کے روز حوروں کی لالچ میں قربانی دینے آنے والے دہشتگرد ناکام ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق مسجد و امام بارگاہ جعفریہ میں نماز عید کے روز دھماکہ کرنے کی نیت سے آنے والے دہشتگردوں کو عوام نے پکڑا لیا جن میں سے ایک خودکش حملہ آور دھماکہ کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرے کو عوام نے پکڑلیا ، اس دوران دو پولیس اہلکار سمیت ۱۰ مومنین زخمی بھی ہوئے۔
دھیان رہے کہ یہ حملہ عوام نے ناکام بنایا ہے جبکہ پولیس یہ دعویٰ کررہی ہے کہ حملہ آور کو پولیس نے پکڑا۔
پکڑے جانے والے دہشتگردعثمان نے بتایا کہ وہ کوئٹہ سے شکار پور آئے جہاں انہیں عمر نامی ایک دہشتگرد نے ایک رات ہوٹل میں ٹھہرا کر صبح انجکشن لگا یااورکاروائی کے لئے روانہ کردیا،شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق شکار پور کی عوام نے بتایا کہ شکار پور میں کالعد م لشکر جھنگوی اور کالعد م اہلسنت و الجماعت کی سرگرمیاں زیادہ حد تک بڑھ گئی ہیں، جبکہ ان دونوں تنظموں کو کوئٹہ سے دہشتگرد رمضان مینگل لیڈ کررہا ہے، عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کے دائرہ کار کو شکار پور تک بڑھایا جائے ۔
واضح رہے کہ شکار پور و جیکب آباد میں اس سے قبل بھی دھماکے ہوچکے ہیں جن میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث تھی ، یہ دونوں علاقہ صوبہ بلوچستان سے نذدیک ہیں اس وقت کا لعدم لشکر جھنگوی کا مرکز بلوچستان ہے، بلوچستان میں لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کی مولوی رمضان مینگل سرپرستی کرتا ہے، شکار پور کا زمینی راستہ بلوچستان سے چند گھنٹوں کی مسافت پر ہے ،سندھ کے یہ علاقہ جیکب آباد اور شکار پور میں لشکر جھنگوی کے دہشتگرد باراستہ بلوچستان داخل ہوکر کاروائی کرتے ہیں، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر بلوچستان میں قائم لشکر جھنگوی کے نیٹ ور ک کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔