پاکستان
سعودی عرب میں قائم نظام غیر اسلامی ہے،مولانا عبدالعزیز کی اعتراف
شیعیت نیوز:لال مسجد کے خطیب ریاست پاکستان کے مخالف مولانا عبدالعزیز نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب میں قائم بادشاہت کے نظام کو اسلامی نظام تصور نہیں کرتا، اس میں میں کھل بات کرچکا ہوں۔ وہاں بھی غیر اسلامی نظام ہے، اسلام میں کہیں بھی بادشاہت قائم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس پر میں کھل کر بات کرچکا ہوں۔
مسئلہ تکفیری کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس لئے تکفیر کا قائل ہوں، کیونکہ شیعہ حضرات حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان کی تکفیر کرتے ہیں، انہیں مسلمان تک تصور نہیں کرتے، بہرحال میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔