نائجیریا میں شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کےلیے پرامن احتجاجی مظاہرے
نائجیرین مسلمان، فوج اور حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے کرکے اپنے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دیس دی لایو کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے مغربی صوبے کادونا میں پیر کے دن سیکڑوں لوگوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرکے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فوج اور سکیورٹی فورسز مسلمانوں کے خلاف اپنے تشدد آمیز رویے کا خاتمہ کریں۔
یہ مظاہرے ایسے عالم میں جاری ہیں کہ پولیس اور فوج کا تشدد آمیز رویہ عوام کے خلاف بدستور جاری ہے اور مختلف قانونی حلقوں نے اس کی مذمت بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا نائجیریا کی جیل میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چودہ دسمبر دو ہزارہ پندرہ کو نائجیرین فوج نے کادونا ریاست کے زاریا شہر میں شیخ زکزکی کی رہائش گاہ پر حملہ کر کے جو امام باڑہ بھی تھا، اس کو ڈھا دیا تھا۔ اس حملے میں شیخ زکزکی کے تین بیٹے شہید ہوئے تھے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ نائجیرین فوج نے گذشتہ برس تین سو سینتالیس مسلمانوں کو قتل کرکے انہیں کادونا شہر میں اجتماعی قبر میں دفن کر دیا تھا۔








