یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین حملے اور یمنی عوام کا قتل عام

02 ستمبر, 2016 00:00

یمن کے ایک رہائشی علاقے پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں کم از کم نو بچے اور عورتیں شہید ہوگئیں-

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کی صبح یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع شہر ” ارحب ” کے علاقے ” بیت مران ” میں ایک یمنی شہری کے گھر پر بمباری کردی کہ جس کے نتیجے میں کم از کم چار عورتیں اور پانچ بچے شہید ہوگئے-

در ایں اثنا جمعرات کو بھی شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے ” صحن ” میں ایک رہائشی عمارت پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں شھید والوں کی تعداد بڑھ کر سولہ ہوگئی ہے- اس حملے میں بھی شھید والے زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح جمعرات کو صوبہ صعدہ کے علاقے قحزہ میں مواصلاتی نٹ ورک کو ایک بار پھر نشانہ بنایا –

سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے الصیفی فوجی اڈے پر بھی حملہ کیا ہے- ان جنگی طیاروں نے مغربی یمن میں حدیدہ ایئرپورٹ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

12:15 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔