ایران

دشمن کے اندر خطرے کا احساس پیدا کرنے کے لئے دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزارت دفاع کی نمائشگاہ کا مشاہدہ کرنے کے بعد فوج اور سپاہ کے اعلی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی دفاعی توانائیوں اور صلاحیتوں کو اتنا مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے تاکہ دشمن کے دل میں خطرے کا احساس پیدا ہوجائے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالمی منہ زور طاقتوں کو انسانی ، اخلاقی اور اسلامی فضائل و کمالات سے عاری قراردیتے ہوئے فرمایا: عالمی منہ زور طاقتیں دوسرے کمزور ممالک پر حملہ کرنے میں کوئی شرم و حیا محسوس نہیں کرتیں اور وہ بےگناہ انسانوں کے قتل عام میں مصروف اور مشغول ہیں ہمارے لئے ملک کو سامراجی طاقتوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ بنانے کے لئے دفاعی توانائيوں اور صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت اور قدرت اتنی مضبوط اور مستحکم ہونی چاہیے تاکہ دشمن اس کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہ کرسکے ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی حکومتوں کو انسانی اور اخلاقی اقدار کا دشمن قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ میں اقتدار پر قبضہ کرنے والی دونوں سیاسی جماعتیں انسانی اور اخلاقی فضائل سے دور ہیں اور دونوں جماعتیں دنیا کے مختلف علاقوں منجملہ افغانستان، عراق، لیبیا، شام اور یمن ميں بڑے پیمانے پر عام لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی حکومت قابل اعتماد نہیں اور نہ ہی امریکیوں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی فائدہ ہے کیونکہ امریکی حکام عہد شکن ، دھوکے باز اور مکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button