عراق

سعودی عرب بغداد میں اپنا سفیر تبدیل کرے، عراقی حکومت کا مطالبہ

عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بغداد میں اپنے سفیر ثامر السبہان کی جگہ کسی دوسرے شخص کو سفیر بنا کر بھیجے- عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے اپنے بیان میں عراق کے داخلی معاملات میں سعودی سفیر کی مسلسل مداخلتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کسی بھی ملک کے سفیر کے فرائض سے منافات رکھتے ہیں- عراقی وزارت خارجہ نے جمعے کو بھی سعودی سفیر کو طلب کر کے ان سے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں- سعودی سفیر ثامر السبہان، جنھوں نے پچیس سال تک بغداد اور ریاض کے سفارتی تعلقات منقطع رہنے کے بعد گذشتہ جنوری میں بغداد میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، بارہا عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت اور اشتعال انگیز بیانات دے کر عراقی عوام اور سیاستدانوں کی سخت برہمی کا باعث بنے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button