عراق

عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے مظالم کا سلسلہ جاری

رپورٹ کے مطابق عراق کے قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے عراق کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں صوبہ نینوا میں واقع حمیدات نامی دیہات میں پینتیس عراقی شہریوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دریں اثناء دہشت گرد گروہ داعش نے کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع الحویجہ کے علاقے میں بیس سنی شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

دہشت گردوں نے اتوار کے دن بھی موصل کے چھ افراد کو بڑی گاڑیوں کے ٹائروں میں لٹا کر سب کے سامنے انہیں آگ لگا دی۔

عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم افراد نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں پر فائرنگ کر کے دو جوانوں کو قتل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button