پاکستان

پاکستان سنبھل نہیں رہا، سعودی عرب کی سالمیت کے دفاع کے دعوے

شیعیت نیوز: سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے سربراہ، وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات، مشرق وسطٰی کی صورتحال اور باہمی دلچسبی کے اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی سالمیت ابھی سعودی نواز دہشتگردوں کی وجہ سے خطرہ میں پڑی ہوئی ہے لیکن مجال ہے کہ غلام صفت حکمرانوں  نے سعودی عرب کے اس لااوبالی نوجوان سے اس مسئلہ پر احتجاج تو دور بات تک کی ہو، دوسری جانب اپنا ملک ان بخشوں سے سنبھال نہیں رہا چلے ہیں سعودی سالمیت کا دفاع کرنے۔

دوسری جانب سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام وزیراعظم نواز شریف تک پہنچایا۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چیف آف آرمی سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button