دنیا

ترکی کے جیزرہ شہر میں کار بم دھماکہ

ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک زوردار کار بم دھماکہ ہوا ہے۔

ترکی کے این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح ترکی کے صوبے شیرناک جیزرہ می ایک زور دار کار بم دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ انسداد ہنگامہ آرائی کی پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے باہر ہوا اور اس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ستّر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ کار بم دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ جب بدھ کے دن ترکی کی اسپیشل فورس نے فوجی ٹینکوں اور امریکی قیادت والے اتحاد کی حمایت کے ساتھ سرحدی علاقوں کو اس ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کے بقول داعش کے دہشت گردوں اور کردستان کے ڈیموکریٹک الائنس سے تعلق رکھنے والے کرد جنگجووں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
جمعے کے دن ہونے والے اس کار بم دھماکے کے فورا بعد متعدد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ شیرناک کا شمار ایسے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں حالیہ ایک سال کے دوران حکومتی فورسز اور پی کے کے کے درمیان بارہا جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button