پاکستان

یہ ملک کسی مسلک کا نہیں، یہ مسلمانوں کا پاکستان ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں موجودہ ملکی صورتحال اور 2 ستمبر کو ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی کال پر علماء لاہور کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے، پاکستان میں ہر فرقے کو آئینی و قانونی حق حاصل ہے کہ وہ اپنی عبادات کسی رکاوٹ کے بغیر سرانجام دے، یہ ملک کسی مسلک کا نہیں، یہ مسلمانوں کا پاکستان ہے اور جیسے ہر مسلمان کو یہاں اپنی عبادت انجام دینے کا حق حاصل ہے، ویسے ہی یہاں غیر مسلم پاکستانیوں کو بھی اپنی ہر قسم کی عبادات سر انجام دینے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ نواسہ رسولۖ کی عزاداری سے ہمیں روکے اور عزاداروں کو ہراساں کرے، ہم اپنے بنیادی آئینی حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، ہمارے علماء و ذاکرین پر ضلع و صوبہ بندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم ایسے آمرانہ و ظالمانہ اقدامات کو ہرگز نہیں مانیں گے، ہم پاکستان کے آئین و قانون کے پابند ہیں، جس میں ہمیں اپنے مذہبی رسومات اور عبادت کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button