مقبوضہ فلسطین

اقوام متحدہ کی خاموش پر رام اللہ میں فلسطینیوں کا مظاہرہ

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین، رام اللہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف عالمی ادارے کی خاموشی کی مذمت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کی روک تھام اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی جیل میں بند ایک فلسطینی قیدی بلال کائیدی کی بھوک ہڑتال کو اڑسٹھ روز مکمل ہو گئے ہیں۔ بلال کائیدی نے اسرائیلی فوجیوں کے غیرانسانی سلوک اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ بائبر نے بھی فلسطینی قیدی بلال کائیدی کی جسمانی صورت حال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریبا سات ہزار فلسطینی اس وقت صیہونی حکومت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button