پاکستان

کراچی: ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف کالعد م سپاہ صحابہ کے مرکز کے سامنے احتجاج، پرامن عوام کی شرکت

شیعیت نیوز: شہید خرم ذکی، شہید امجد صابری اور ہزاروں شہداء کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ المعروف کالعدم اہلسنت و الجماعت کے مرکز مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی کے باہر خانوادہ شہداء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاسبان عزا کے بینر تلے منعقدہ احتجاج کی قیادت مرکزی صدر پاسبان عزا راشد رضوی نے کی جبکہ اس موقع پر آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما رضی حیدر رضوی، سلمان حیدر، ڈاکٹر ندیم سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شہید خرم ذکی سمیت دیگر شہداء کے خانوادوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں راشد رضوی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ کالعدم جماعتوں کی دہشت گرد سربراہان احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی اور مولوی عبدالعزیز کو کھلے عام کھلے عام نفرت انگیز تقاریر، جلسے، ریلیوں کی اجازت ملی ہوئی ہے جو نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے۔ آخر میں حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ اورنگزیب فاروقی، احمد لدھیانوی،  مولوی عبدالعزیز سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے سربراہان کو گرفتار کرکےان کی جماعتوں کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے، کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں، جن دہشت گردوں کی سزائے موت رکی ہوئی ہے اس پر فوری عملدرآمد کرایا جائے، کراچی آپریشن کے دائرے میں کالعدم جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button