یمن

یمن میں دفاعی اور سیکورٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان

سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی سے اقتدار حاصل کرنے والی اعلی سیاسی کونسل نے اتوار کے روز دفاعی اور سیکورٹی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیردفاع ، وزیر داخلہ، اعلی فوجی کمانڈر اور متعلقہ سول حکام مذکورہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے پندرہ اگست کو انصاراللہ کی انقلابی کمیٹی سے ملک کا انتظام حاصل کیا تھا۔ اقتدار کی منتقلی کی تقریب گزشتہ ہفتے پیر کے روز دارالحکومت صنعا کے ایوان صدر میں منعقد ہوئی تھی۔ اس سے قبل یمن کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اعلی سیاسی کونسل کے ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور سابق حمکراں جماعت نیشنل کانگریس نے آئین کے تحت ملک کا انتظام چلانے کے لیے دس رکنی اعلی سیاسی کونسل کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔ اس کونسل میں دونوں جماعتوں اوران کے اتحادی دھڑوں کے نمائندے شامل ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button