سعودی عرب

سعودی عرب میں دو سعودی فوجی ہلاک

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے آپریشن میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجیوں اور عوامی رضاکار فورس کی فائرنگ کے نتیجے میں یمن کے جنوب مغربی علاقے نجران میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن کی فوج کے میزائل یونٹ اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑی پر میزائل داغ کر اسے تباہ کر دیا ہے۔

یمن کی عوامی رضاکار فورس نے نجران میں بھی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر حملہ کر کے سعودی عرب کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button