یمن

یمن میں ہلاک ہونے والے بحرینی فوجی کی لاش سعودی عرب سے بحرین منتقل

یمن کی جنگ میں ہلاک ہونے والے ایک بحرینی فوجی کی لاش کو سعودی عرب سے بحرین منتقل کر دیا گیا۔

المسیرہ ٹی وی نے جمعے کے روز رپورٹ دی ہے کہ بحرین کا یہ فوجی افسر یمن پر سعودی فوجیوں کی جارحیت میں شریک تھا جو یمن سے ملنے والے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے جوابی حملے میں ہلاک ہو گیا۔ اس سے قبل سعودی عرب کے صوبے جیزان میں ایف سولہ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو جانے کے نتیجے میں دو بحرینی پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے یمن کے خلاف ایک اتحاد قائم کیا ہے اور اسی بنیاد پر وہ گذشتہ سال چھبّیس مارچ سے یمن کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button