عراق

عراق: موصل کا نظم و نسق بغداد حکومت کے زیر انتظام ہی چلے گا، حیدرالعبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ مستقبل میں صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کا نظم و نسق چلائے جانے کے بارے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

الحدث ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ بغداد کی حکومت، موصل کے شہریوں کی سلامتی کی ذمہ دار ہے اوراس شہر کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے دوران صرف عراقی مسلح افواج ہی شہر میں داخل ہوں گی۔ واضح رہے کہ موصل شہر کو آزاد کرانے کے لئے ابتدائی کارروائی شروع ہو چکی ہے اور اب تک اس شہر کے اطراف کے دسیوں قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ اس سے قبل عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے بغداد میں جرمنی کے سفیر سے ملاقات میں صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کا نظم و نسق چلائے جانے کے عمل میں کردستان کی مقامی انتظامیہ کی شمولیت پر زور دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button