پاکستان

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم

پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں پیر کو نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے ولے بیان کے مطابق اس کمیٹی کی سربراہی قومی سلامتی کے امور کے لیے وزیرِ اعظم کے مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو سونپی گئی ہے۔
کمیٹی کے ارکان میں وفاقی و صوبائی سیکریٹری داخلہ، نیکٹا کے ڈائریکٹر جنرل، تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، تمام صوبوں کے آئی جی پولیس اور وزیرِ اعظم ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری بھی شامل ہوں گے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام خفیہ اداروں کا ایک ایک نمائندہ کمیٹی کی معاونت کرے گا جبکہ فوج کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کریں گے۔
یہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ جمعرات کو نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا تھا جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button