دنیا

امریکا: جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کے بعد ہلچل

رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔ امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کا یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا کہ امریکی ریاست مریلینڈ کے عوام نے بالٹیمور میں پولیس حکام کی کانفرنس کے مقام پر پولیس کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ یہ مظاہرہ پولیس تشدد کے خلاف کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی پولیس نے احتجاج کرنے والے دسیوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button