یمن

العربیہ ٹی وی کے صحافی کا یمن میں آل سعود کی شکست کا اعتراف

شیعیت نیوز: سعودی صحافی عبد الرحمٰن الراشد نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کیا جس میں انہوں نے یمن کے خلاف بننے والے سعودی اتحاد کی شکست کا اعتراف کیا ہے، عبدالرحمن کے مطابق یمن کے حوثیون کی تنظیم انصار اللہ کے ٹینکس سعودی سرحدوں تک پہنچ چکے ہیں اور اتحادی افواج صنعاءمیں داخل ہونے سےاب تک قاصر رہی ہے ۔العربیہ ٹی وی چینل کے سابق ڈائریکٹر عبد الرحمٰن الراشد نے اپنے مضمون میں لکھا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو یمن کی جنگ 15 سالوں تک کھنچ سکتی ہے۔انہوں نے یمن کے خلاف سعودی حملوں کو افغانستان پر 15 سالہ امریکی حملوں سے تشبیہ دی اور کہا کہ یمن اور افغانستان ناہموار زمینوں، قبائلیوں او غیرملکی مداخلتوں کے لحاظ سے کافی ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے مضمون میں عنوان ‘یمن اور صلح کا طولانی راستہ’ کے تحت اتحادی ممالک سے کہا کہ وہ اس بارے میں فکر کریں کہ یمن کا بحران آسانی حل ہونے والا نہیں ہے اس لیے کوئی وقتی راستہ تلاش کریں جس کی بنیاد پر یمن کی مستعفی حکومت کو زیرتصرف علاقوں میں حکومت دی جاسکے۔عبدالرحمٰن الراشد نے لکھا: چونکہ یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح اور حوثیوں (انصار اللہ) نے صلح کے لیے سخت شرطیں رکھی ہیں اس لیے بحران یمن کے خاتمے کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔انہوں ںے مزید لکھا کہ حوثیوں کی جنگ کی صنعاءسے اب سعودی دیہاتوں میں منتقل ہوگئی ہے کہ جس کے نتیجے میں اب تک سیکروں افراد مارے جاچکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button