مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کے اسرائیلی اقدام پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال فلسطینیوں کے جو مکانات مسمارکئے ہیں وہ گذشتہ برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں-

انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیشن دفتر او سی ایچ اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال کے دوران اب تک غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں سات سو چھبیس مکانات کو منہدم کیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں فلسطینی شہری بے گھر ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ برس فلسطینیوں کے چھے سو اٹھاسی مکانات کو منہدم کیا تھا- اقوام متحدہ کے مذکورہ دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف دو سے آٹھ اگست تک کے درمیانی عرصے میں مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے بیالیس مکانات کو صیہونی حکومت نے مسمار کیا ہے۔

اس درمیان فرانس نے بھی فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے – فرانس کی حکومت نے اپنے بیان میں اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button