سعودی عرب
سعودی عرب کے نجران بجلی گھر پر میزائل حملہ
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے آل سعود کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے شہر نجران کے ایٹمی بجلی گھر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس شہر کی بجلی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے۔
یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جمعے کے دن فائرنگ کر کے سعودی عرب کے شہر جیزان میں دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
دریں اثناء یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کے دن یمن کےصوبہ صنعا اور صوبہ الحدیدہ کو آپس میں ملانے والے پل پر حملہ کر کے اسے منہدم کردیا۔
یمن کے صوبہ تعز میں واقع التعزیہ سٹی کی ایک رہائشی عمارت پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔