عراق

عراق: موصل کی آزادی سے متعلق آپریشن کا پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل

رپورٹ کے مطابق حیدرالعبادی نے کہاکہ موصل کو دہشت گرد گروہ سے آزاد کرانے سے متعلق آپریشن کا پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اورعراق کی مشترکہ سیکورٹی فورسز اس آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے والی ہیں۔

حیدرالعبادی نے موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن کو تاخیر کا شکار بنانے کی کوشش کرنے والوں کو خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ عراقی نہیں بلکہ یہ بین الاقوامی جنگ ہے۔

عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے بھی ایک تقریر کے دوران موصل کو مستقبل قریب میں آزاد کرانے کی خبر دی۔ انہوں نے موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن میں کرد پیشمرگہ فورس اور عوامی رضاکار فورس سمیت تمام عراقی فورسز کی شرکت پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے دس جون سنہ دو ہزار چودہ کو صوبہ نینوا کے صدر مقام اورعراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔

موصل کو آزاد کرانے سے متعلق آپریشن گزشتہ اپریل سے شروع ہوا ہے اور تب سے لے کر اب تک عراقی سیکورٹی فورسز متعدد دیہاتوں اورعلاقوں کو داعش کے عناصر سے آزاد کرا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button