پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علامہ راجہ ناصر کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچ گئے، مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عیادت کے لیے ہسپتال آمد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی عیادت کیلے اسلام آباد پہنچ گئے ۔

واضح رھے کہ علامہ راجہ ناصر عباس گذشتہ ۱۳ مئی سے اسلام آباد میں بھوک ھڑتال پہ بیٹھے ھوئے ھیں لیکن ۴ روز طبیعت بگڑ جانے کہ سبب سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، گذشتہ دو ماہ سے جاری اس بھوک ہڑتال میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت کے سامنے دس نکات پر مبنی مطالبات رکھے تھے ، جو حسب ذیل ہیں۔۔۔

شیعہ نسل کشی میں ملوث تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے۔
ریاستی اور عسکری ادارے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور مجرمانہ خاموشی ختم کریں۔
کالعدم تنظیموں کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے اور نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔
ملک میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں بالخصوص سانحہ شکار پور، سانحہ جیکب آباد، سانحہ چلاس، سانحہ بابوسر، سانحہ حیات آباد، سانحہ عاشور اور سانحہ راولپنڈی سمیت تمام سانحات کے مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھیجا جائے۔
پاکستان میں موجود تمام مسالک اور مذہب کے لوگوں کو تکفیری دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
پنجاب حکومت اپنی شیعہ دشمنی فوری ختم کرے۔
عزاداری سید الشہدا پر غیراعلانیہ پابندیاں، شیعہ عمائدین اور بانیان مجالس کے خلاف ایف آئی آر ختم کی جائیں۔
علما و ذاکرین پر عائد پابندیوں کا مکمل خاتمہ اور جن لوگوں کا نام بلاوجہ شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے اسے نکالا جائے۔
خیبرپختونخواہ حکومت شیعہ قتل عام پر مجرمانہ خاموشی ختم کرے اور دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ کاروائی کی جائے۔

شیعیت نیوز کے مطابق آج بروز جمعہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے علامہ راجہ ناصر عباس سے اسپتال میں ملاقات کی ہے اور مطالبات کی منظوری اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ، چوہدری نثار علی خان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی اور کہا آپ صرف شیعیان حیدر کرار کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ملت پاکستان کا سرمایہ ہیں ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی امد پہ انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرکزی کابینہ سے مشاورت کے بعد بھوک ھڑتال سے متعلق فیصلہ سے آگاہ کروں گا۔ اس موقع پہ اس موقع سید ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاست موجود تھے

53a1fe5a-621d-4d3c-b205-5f489bc99afe.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button