یمن

یمن کی عوامی رضاکار فورس کا جوابی حملہ

یمن کی عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

موصولہ خبروں کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈ کے اڈے پر کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں سعودی فوج کے انتیس ٹینک اور بکترگاڑیاں تباہ ہوگئیں- اس سے پہلے منگل کو بھی انصاراللہ کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان کے ہی علاقے میں دو سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس سے ایک روز قبل سعودی عرب کی سرحد کے اندر یمنی فوج کے حملے میں کم سے کم چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے- اس درمیان سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم پر بمباری کی- واضح رہے کہ یمن پر گذشتہ برس چھبیس مارچ سے جاری سعودی عرب کے حملوں میں دس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور لاکھوں کی تعداد میں دیگر افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button