عراق

کرکوک میں داعش کے ہاتھوں بارہ افراد کے سرقلم

عراق کی السومریہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے ضلع کرکوک کے علاقے حویجہ میں بارہ افراد کو اس وقت قتل کردیا جب وہ اپنے گھر کے افراد کو حویجہ سے لے کر باہر نکلنے کی کوشش کررہے تھے-

داعش نے ان افراد کو قتل کرنے کے ساتھ ہی دیگرتین ہزار افراد کو جو داعش سے اپنی جان بچا نے کے لئے اس علاقے سے باہرجانا چاہتے تھے روک لیا ہے-

داعش دہشت گرد اس علاقے میں کمین لگائے بیٹھے تھے – داعش نے اس سے قبل بھی بارہا اپنے زیر قبضہ علاقوں سے بھاگنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تاکہ ضرورت کے وقت ضلع حویجہ کو آزاد کرانے کی کارروائی میں عراقی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لئے انھیں سپر کے طور پر استعمال کریں-

درایں اثنا الرمادی اور فلوجہ میں عراقی فوج کی کارروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں – صوبہ نینوا میں داعش کے ٹھکانوں پرعراقی فوج کے حملے میں بھی دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے- عراقی فوج نے فلوجہ کی آزادی کے بعد نینوا اورموصل کی آزادی کو ترجیح دے رکھا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button