پاکستان

پاک فضائیہ اور اسرائیلی جہازوں کی مشترکہ جنگی مشقوں پر قوم میں شدید بے چینی

شیعیت نیوز:  رواں ماہ امریکہ میں ہونے والی فضائی جنگی مشقوں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔

اسرائیلی اخبار ”ہرٹز“ کی رپورٹ کے مطابق جنگی مشقیں نیوادا کے نیلس ایئر فورس بیس پر ہونگی۔ ریڈ فلیگ مشقیں اس ماہ کے آخر میں ہونگی۔ جنگی مشقوں میں اسرائیلی ایف 16 طیارے حصہ لیں گے۔ اخبار کے مطابق  اس سلسلے میں تفصیلات جاننے کیلئے اسرائیلی فوجی حکام سے رابطہ کیا گیا کہ اسرائیلی طیارے پاکستان اور امارات کے طیاروں کے ساتھ کس طرح جنگی  مشقیں کرسکتے ہیں جب کہ ان کے آپس میں سفارتی تعلقات ہی نہیں مگر اسرائیلی حکام نے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس خبر کے حوالےسے پاکستانی قوم میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ،جبکہ حکومتی سطح پر نا تو کوئی تصدیق کی گئی ہے اور نا تردید ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اعلانیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلئے ہیں، جبکہ عرب کی بہت سے ریاستیں در پردہ اسرائیل کے ساتھ معمالات رکھتی رہی ہیں،جسکی وجہ عالم اسلام ان عرب خائن حکمرانوں سے خائف ہوچکے ہیں ،اس وقت عالم اسلام میں واحد پاکستان ایران و شام بچے ہیں جنہوں نے ابھی تک اسرائیل کو قبول نہیں کیا ، کیونکہ اسرائیل ناجائز طریقہ سے فلسطیوں کی سرزمین پر قابض ہوا اور آج تک ان مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کررہا ہے، لہذا سعودی نواز حکمران مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون کا سودہ کرنے سے باز رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button