ملتان: میٹرو روٹ کی آڑ میں مقامی انتظامیہ نے امام بارگاہ ابوالفضل العباس ؑشہید کردیا
شیعیت نیوز: ضلعی انتظامیہ نے مرکزی امام بارگاہ ابوالفضل العباس اور مسجد جعفریہ کو شہید کردیا انتظامیہ نے رات گئے امام بارگاہ کابھاری مشینری کے ذریعے گھیرائوکیا، قریبی میں علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور نماز صبح سے پہلے آپریشن کیا۔
شیعیت نیوز کے مطابق ملتان کے معروف چوک کمہاراں والا پر موجود مرکزی امام بارگاہ ابوالفضل العباس اور مسجد جعفریہ کو ضلعی انتظامیہ نے میٹرو روٹ کی آڑمیں شہید کردیا، انتظامیہ نے رات گئے امام بارگاہ کابھاری مشینری کے ذریعے گھیرائوکیا، قریبی میں علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور نماز صبح سے پہلے آپریشن کیا۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں نفری تعینات کررکھی ہے اور چوک کمہاراں والا اردگرد ایک کلومیٹر تک ٹریفک کو بند کررکھا ہے۔ اس امام بارگاہ کو شہید کرنے میں جہاں مقامی انتظامیہ نے کردار ادا کیا وہیں مقامی درباری افراد بھی پیش پیش تھے۔










