پاکستان

بھوک ہڑتال کیمپ : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طبیعت شدید ناساز، مقامی اسپتال میں داخل

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی  ہے جنہیں طبعی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا  ہے، شیعیت نیوز کے نمائندہ کے مطابق بھوک ہڑتال کیمپ میں دن با دن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صحت گرتی جارہی  ہے، اس سے قبل بھی کئی مرتبہ انکی طبعیت بگڑ چکی  ہے،آخر دفعہ اسکردو میں جاری بھوک ہڑتال کیمپ سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران اچانک طبعیت خراب ہوگئی تھی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکڑ  نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا مگر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے اپنی بگڑتی صحت کی پروا کیئے بغیر ظالم حکمرانوں کے چہروں کو بے نقاب کرنے کے لئے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے لگائے گئے بھوک ہڑتال کمیپ میں تشریف لے گئے جہاں آج ایک بار پھر انکی طبیعت خراب ہوگئی  ہے۔

واضح رھے کہ ۱۳ مئی سے اسلام آباد میں جاری بھوک ھڑتال کے سبب علامہ راجہ ناصر عباس کا ۳۴ کلو سے زائد وزن کم ھوچکاُھے اور وہ عارضہ قلب اور شوگر کے مریض ھونے کہ سبب شیدید کمزوری کا بھی شکار تھے لیکن ڈاکٹرز اور علمائے کی جانب سے بھوک ھڑتال ختم کرنے کی بارہا گزارشوں کے باوجود بھی شہداء اور ملت کے حقوق کی جدوجہد کے سبب مطالبات کی منظوری تک بھوک ھڑتال ختم کرنے کیلے تیار نہیں ھیں ۔

تمام عاشقان اھلبیت (ع) سے علامہ راجہ ناصر عباس اور مولانا حسن ظفر نقوی کی تندرستی کیلے دعائۓ صحت کی درخواست ھے ۔

 

.jpg

index.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button