پاکستان

پنجاب حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک،وفاقی حکومت نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے رابط کرلیا، شیعیت نیوز ذرائع

شیعیت نیوز: پنجاب حکومت سے جاری  مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلے وفاقی حکومت  کا مجلس وحدت المسلمین کی قیادت سے رابطہ جلد ہی مطالبات پہ عملدرآمد کی یقین دہانی ۔

 یہ بھی پڑھیں ::: مجلس وحدت مسلمین کا پنجاب حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ رہا،ذرائع 
 
تفصیلا ت کے مطابق حکومت پنجاب سے عزاداری سید الشہداء امام حسین (ع) کے انعقاد پہ درج جانیوالی FIR’s اور علماء و ذاکرین پہ لگائی گئیں پابندیوں سمیت کچھ موضوعات پہ ڈیڈلاک آگیا تھا ۔ جس کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت مجلس کی قیادت سے رابطہ کرکے ان مطالبات کو بھی حل کرنے کی یقین دھانی کرارہی ہے ۔

  یہ بھی پڑھیں :: چودھری نثار کی علامہ راجہ ناصر سے ملاقات بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست

واضح رہے کہ شیعیت نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت مجلس وحدت مسلمین کے قیادت سے ۲۲ جولائی دھرنےکے بعد سےمسلسل رابطہ کرکے احتجاج ختم کرنے پر زور دے رہی تھی، اس خبر کی تصدیق گذشتہ روز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی کی اور صحافیوں کو بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت پنجاب حکومت نے رابطہ کیا ہے اور یہ مذاکرات خوش آئند ہیں، گذشتہ روز بھی شیعت نیوز نے پنجاب حکومت کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی قیادت کی میٹنگ کی خبر جاری کی تھی جو عزاداروں اور ذاکرین پر کاٹی گئی ایف آئی آر فوری واپس لینے کے مطالبہ پر دیڈ لاک کی صور ت اختیار کرگئی، تاہم آج ذرائع نے مطلع کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے بعد وفاقی حکومت  نے مجلس وحدت مسلمین کی قیاد ت سے رابطہ کرکے جلد مطالبات منظور کرکے عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی  ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button