پاکستان

استاد العلماء علامه شیخ محسن علی نجفی نے ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ کی حقیقت بیان کردی

شیعیت نیوز : معتبر ذرائع  کے مطابق مفسر قرآن استاد العلماء ، نامور عالم دین علامه شیخ محسن علی نجفی (زید عزه)  نے مجاہد ملت علامه راجه ناصر عباس جعفری  سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ھوئے فرمایا که  « ڈیره اسماعیل خان واقعے سے متعلق میں  نے اپنےقابل اعتماد ذرائع سے تحقیق کی جس کے نتیجے میں  یه حقیقت سامنے آئی که ائی ایس او  یا مجلس وحدت المسلمین کو اس واقعے کا ذمه دار ٹھرانا سراسر زیادتی اور غلط ھے!   انہوں نے کہا کہ میں  نے علامه ساجد علی نقوی صاحب کو بھی بتادیا ھے که وه سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بدتمیزی کرنے والوں کو روکیں آپ سے بھی کھتا ھوں  ملت کے درمیاں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کو منع کریں »

واضح رہے کہ عید کے روز شہید ہونے والے  ایڈوکیٹ شاہد شرازی کی نماز جنازہ  کے دوران ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں مشتعل عوام  نے علامہ رمضان توقیر  کے ساتھ بد سلوکی، اس واقعہ کے بعد ایک ذمہ دار شیعہ تنظیم کی جانب سے منعظم  پروپگینڈا  کے ذریعہ اس افسوس ناک  واقعہ کا ذمہ دار  آئی ایس او اور  مجلس وحدت مسلمین  کو ٹھرا کر سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی کھڑا کیا گیا، تاہم شہید شاہد شرازی  کے والد اور بھائی کے حقیقت پر مبنی بیانات اور اب علامہ شیخ محسن نجفی  کے اس بیان  نے شرپسندوں اور ملت میں انتشار پھیلانے والوں کے چہروں کو آشکار کردیا  ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button