پاکستان

اسلام آباد: ۲۲ جولائی دھرنا کیس میں رہائی پانے والے مومنین کی بھوک ہڑتال کیمپ آمد، پرتپاک استقبال

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر ۲۲ جولائی ملک گیر روڈ بلاک کی کامیابی سے گھبراھٹ کی شکار پنجاب حکومت کی ایماء پر واں را دارام ملتان روڈ رینالہ خورد کی بندش کا بہانا بنا کر ڈی پی او اوکاڑہ کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین اوکاڑہ اور قصور کے عہدیداران کارکنان اور شرکاء روڈ بلاکنگ پر مقدمہ میں نامزد تیس کارکنان و اسیران  نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس سے یکجہتی کے لئیے اسلام أباد بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور ناصر ملت سے خصوصی ملاقات کی اس موقعہ پر مرکزی کابینہ کے اراکین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید أسد عباس نقوی ، صوبائی سیکرٹری جنرل سید مسرت حسین کاظمی ، علامہ عبد الخالق اسدی اور مقامی کثیر تعداد نے اسیران کا  گرمجوشی سے استقبال کیا پھولوں  کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں

اس موقع پر اسیران  نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  پر مکلمل اعتماد کرتے ہوئے ہر حکم پر لبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا ، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے اسیران سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مجھے اپنے مجاھد مبارز کارکنان پر فخر ھے انہوں  نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اوکاڑہ اور قصور  کے عہدیداران  نے ہمیشہ مرکز اور صوبہ کی کال پر لبیک کہا ہے جس کی جتنی قدر دانی کی جائے کم ھے ھم اپنے کارکنان کو کبھی بھی تنھا نھی چھوڑتے اور حقیقت میں کارکنان کے اعتماد پر جماعتیں اور تحریکیں چلتی ھیں ۔

بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس نے اسیران کو تحائف دئے جس کے بعد اسیران  کے اعزاز میں سینٹرل سیکٹریٹ میں عشائیہ دیا گیا مرکزی افس میں  بھی سٹاف اور علماء نے اسیران کا پر تپاک استقبال کیا
عشائیہ میں مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکرٹری جنرل ، اراکین شوریٰ عالی نے بھی شرکت کی اور اسیران کے عزم اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا

463.jpg

434.jpg

43.jpg

index.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button