مقبوضہ فلسطین

تل ابیب میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تل ابیب میں چار فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔ صیہونیوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان بعدازاں اسپتال میں شہید ہوگیا۔

صیہونی فوجی سنہ دوہزار سے اب تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے پچاس سے زائد عرب شہریوں کو فائرنگ کرکے شہید کرچکے ہیں۔ اسرائیلی فوجی محض اس شک کی بنا پر فلسطینیوں پر فائرنگ کردیتے ہیں کہ وہ ان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں نے نابلس شہر پر حملہ کرکے کم سے کم چار فلسطینیوں کو زخمی جبکہ چار دیگر کو اغوا کرلیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے غزہ کے ساحلوں سے کم سے کم سات فلسطینی ماہی گیروں کو بھی اغوا کرلیا ہے۔

درایں اثنا صیہونی آباد کاروں کے ایک گروہ نے، جسے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی، باب المغاربہ کے راستے مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button