پاکستان

چودھری نثار کی علامہ راجہ ناصر سے ملاقات بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست

شیعیت نیوز:  وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گذشتہ دو ماہ سے بھوک ھڑتال پہ بیٹھے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی اور بھوک ھڑتال ختم کرنے کی درخواست کی ۔شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی جانب سے بھوک ھڑتال ختم کرنے کی درخواست کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مطالبات کی منظوری سے مشروط کردیا ۔

 اطلاعات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر داخلہ کو بھوک ھڑتال کے مطالبات سے آگاہ کیا اور ان پہ فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین کے تمام مطالبات جائز ہیںاور وہ ملت جعفریہ کے تحفظات دور کرنے کی کوشیش کرینگے ،ذرائع نے شیعیت نیوز کو بتایا کہ چوہدری نثارخان نے مطالبات پر ہوم ورک کرنے کیئے چند روز کا وقت مانگ لیا ہے۔

 واضح رھے کہ ملاقات جو چند روز قبل ہوئی تھی اسکے بعد مجلس وحدت کے وفد کی دو اہم ملاقاتیں پنجاب حکومت کے اعلی حکام سے بھی ھوچکی ہیں ، لیکن کچھ معاملات پہ تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button