دنیا

کشمیر کے حالات بدستور کشیدہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سترہویں روز بھی کرفیوجاری رہا اور لوگ پرتشدد مظاہرے بھی کرتے رہے۔

علیحدگی پسند جماعتوں کے رہنماؤں نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ پیر کو اننتناگ کی جانب مارچ کریں اور مظاہروں کے دوران جو لوگ جاں بحق ہوئےہیں ان کے اہل خانہ سے وہاں جاکر ہمدردی کا اظہارکریں – علیحدگی پسند جماعتوں کی اس اپیل کو ناکام بنانے کے لئے حکام نے کرفیو مزید سخت کردیا اور لوگوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا –

اطلاعات ہیں کہ اننتناگ جانے والی شاہراہوں کو خاردار تاروں سے بھی سیل اور جگہ جگہ بکتربندگاڑیوں کو بھی تعینات کردیا گیا تھا اس درمیان بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پیر کو اپنی نظربندی کو توڑ کراحتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے لیا – دوسری جانب میر واعظ عمرفاروق کو بھی سیکورٹی اہلکاروں نےاس وقت حراست میں لے لیا جب وہ گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے –

سری نگر سے خبرہے کہ جنوبی کشمیر میں پیرکو بھی پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ پوری شدت کے ساتھ جاری رہا –

متعلقہ مضامین

Back to top button