عراق

عراق: داعشی خلیفہ ابوبکر البغدادی کا نائب خاص واصل جہنم

شیعیت نیوز:  اہلیبت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق و شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کے نائب ہاشم نصیف جاسم الحیالی ایک حملے میں ہلاک ہوگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراقی فوج نے دیالی گورنری کے شمالی علاقے ابو صیدا کے قریب المخیسہ کے مقام پردہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران ” داعش ” کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے معاون کو ہلاک کر دیا ہے۔
عراقی وزارت دفاع کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی دجلہ آپریشنل فورس کی اس کارروائی کے دوران ہاشم نصیف جاسم الحیالی کو ہلاک جب کہ اس کے متعدد ساتھی زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button