دنیا

نیٹو کشیدگی پیدا کر رہا ہے: روس

روس کی وزارت خارجہ نے نیٹو کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے کے اقدامات پر تنقید کی ہے

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کو کہا کہ نیٹواپنے رکن ملک ترکی کی حکومت کی حمایت کے لئے ضروری اقدامات انجام دینے کے بجائے اپنی تمام کوششیں ماسکو کو من گھڑت خطرہ بنا کر پیش کرنے پر مرکوز کئے ہوئے ہے-

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ نیٹو کی جانب سے روس کو جعلی خطرہ بنا کر پیش کرنا اس بات کا باعث بنا ہے کہ وہ حقیقی خطرات سے غافل ہوجائے-

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق نیٹو اور مغربی ممالک ، دنیا کی دوسری تبدیلیوں پر توجہ دینے کے بجائے صرف روس کو جعلی خطرہ بنا کر پیش کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور انھوں نے خود یہ خطرہ تیار کیا ہے اور اب اس کا مقابلہ کر رہے ہیں-

روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ عالمی خطروں کے سلسلے میں موقف اختیار کرنے میں نیٹو کی ریاکاری اور فریب کا ثبوت ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button