سعودی عرب

امریکی کانگریس کی دستاویز شائع ہونے پر سعودی وزیر خارجہ کا اظہار مسرت

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہ جو اس وقت واشنگٹن کے دورے پر ہیں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گیارہ ستمبر کا موضوع ہمارے لئے ختم ہو چکا ہے- عادل الجبیر ایسے عالم میں امریکی کانگریس کی دستاویزات شائع ہونے پر اپنے ملک کی جانب سے اس کا خیر مقدم کئے جانے کا دعوی کر رہے ہیں کہ سعودی عرب نے اس سے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ دستاویز منظر عام پر آئی تو وہ امریکہ سے اپنا سات سو ارب ڈالر کا سرمایہ باہر نکال لے گا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی سینیٹ نے بھی وہائٹ ہاؤس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باوجود ایک بل منظور کیا ہے جس میں گیارہ ستمبر کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خاندان کو سعودی عرب کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی اجازت دی گئی ہے- واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے چودہ برسوں کے بعد گیارہ ستمبر کے حملوں میں سعودی شہریوں کے ملوث ہونے کے بارے میں اٹھائیس صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویز شائع کر دی ہے- اس دستاویز کے مطابق گیارہ ستمبر کے حملوں کے لئے طیارہ ہائی جیک کرنے والے انیس افراد میں سے پندرہ کا تعلق سعودی عرب سے تھا- اس دستاویز کے منظر عام پر آنے کے بعد گیارہ ستمبر کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خاندان نے جنھیں امید تھی کہ اس حملے میں سعودی عرب کا کردار برملا ہوجائے گا، افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button