یمن

یمن کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں

یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی ایجنٹوں کے ساتھ فوج اور رضاکار فورس کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کویت میں یمن کے سیاسی بحران کے حل کی راہ حل تلاش کرنے کے لئے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی یمن کے مختلف علاقوں بالخصوص سعودی عرب سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں-

اقوام متحدہ کی نگرانی میں کویت میں یمنی گروہوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات جمعے سے پھر شروع ہوئے ہیں- تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے جارح جنگی جہازوں نے شمال مغربی صوبے حجہ کے حرض علاقے پر دو بار بمباری کی- سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے مغرب میں واقع سرحدی علاقے الظاہر کے بعض حصوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا-

دوسری جانب جنوبی صوبے تعز میں یمن کی فوج اور رضاکار فورس کی کارروائیوں میں کم سے کم سو سعودی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- اسی طرح شمال مشرقی یمن کے حریب القرامیش علاقے پر اس ملک کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کی حمایت یافتہ فورس کے میزائلی حملے میں ایک عورت اور دو بچے زخمی ہو گئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button