یمن

مختلف محاذوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملے پسپا

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گذشتہ دنوں الجوف ، مارب اور نھم کے علاقوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے مارب میں الکوفل اور نھم کے علاقے میں سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے پسپا کر دیئے ہیں-

دوسری جانب شمالی صنعا کے ارحب علاقے میں یمنی قبائل کے سرداروں نے اپنے ملک کے دفاع اور ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی فوجیوں اور اس کے حمایت یافتہ ایجنٹوں کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر تاکید کی ہے-

دوسری طرف یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کویت مذاکرات کے بارے میں بدھ کو صنعا میں اس ملک کے مختلف سیاسی گروہوں سے ملاقات کی – کویت میں یمن کی مستعفی حکومت اور عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ اکیس اپریل سے جاری ہے تاہم مذاکرات میں موجود ریاض وفد کی رخنہ اندازیوں کے سبب ابھی تک کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے- یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہو رہے ہیں- مذاکرات کا نیا سلسلہ پندرہ جولائی سے شروع ہوا ہے-

جارح سعودی اتحاد چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے رہائشی سمیت مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے جن میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button