پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کی APCمیں شیعہ نمائندہ جماعت کو بھی شرکت کی دعوت

شیعیت نیوز: ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 19 جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلی گئی ہے، جس میں پانامہ لیکس کے معاملے پر اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ یہ کانفرنس ایسے وقت میں بلائی جا رہی ہے جب پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر کی تیار کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان عوامی تحریک وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پہلے ہی ریفرنسز دائر کرچکی ہیں، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پانامہ میں بنائے جانے والے اثاثوں کو اپنے گوشواروں میں ذکر نہیں کیا اور یوں وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ، ترسٹھ پر پورا نہیں اترتے، لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شیعہ سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس لحاط سے اہم بات  یہ ہے کہ دو واحد ایسی غیر پارلیمانی جماعتیں ہوں گی جنہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button