پاکستان

یوم انہدام جنت البقیع : دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ’آل سعود مردہ باد ‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا

شیعیت نیوز: روضہ رسول (ص) اور جنت البقیع کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پس پردہ عناصر آل سعود خاندان ہے جو اقتدار کی ہوس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بھی داؤ پر لگا چکے ہیں، آل سعود کے ہاتھوں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کومنہدم کرنا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔ان خیالات کا اظہارملک 8 شوال کے روز ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں شرکا ٗ نے کیا، خطاب میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سفارتی سطح پر سعودی عرب سے رابط کرکے جنت البقیع کی تعمیر کے حوالےسے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق 8 شوال دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے منایا جاتا ہے ، یہ وہ سیاہ دن ہے جس روز اپنی مرضی کا اسلام بناکر دنیا بھر میں شعار اسلام کےخلاف برسرپیکار وہابیت کے علمبردار آل سعود نے 1926 اپریل بمطابق 8 شوال کو جنت البقیع میں موجود تمام آل رسول (ص) اصحاب اور زوجہ رسول(ص) کے مزارت منہدم کردیئے، اس سانحہ نے پورے عالم اسلام کو غم زدہ کیاآل سعود روضہ رسول(ص) کو بھی منہدم کرنا چاہتے تھے لیکن عالم اسلام کے شدید رد عمل سے خوف زدہ ہوکر اس کام کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے، آج تک آل سعود کے ان مظالم کے خلاف احتجاج کو سلسلہ جاری ہے، دنیا اسلام کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ آل رسول(ص) کے مزرت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

اس سلسلے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انہدام جنت البقیع کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے، اس دوران شرکا نے آل سعود کے خلاف بھر نعرے بازی کرتے ہوئے دوبار جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا،کراچی شہر میں بھی ماتمی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی پریس کلب پر آئی ایس او طالبات کی جانب سے احتجاج کیا گیا  جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی ، آئی ایس او پاکستان طالبات کراچی کی صدر خواہرسبیکہ اور جنرل سیکرٹری عصمت زہرا  نے خطاب کیا ، اسی طرح بعد نماز مغرب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور مرکزی تنظیم عزاء کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مرکزی احتجاجی و ماتمی جلوس بھوجانی ہال سے امام بارگاہ علی رضا تک نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں  نے شرکت کی۔ جلوس سے قبل مجلس سے خطاب حجۃ الاسلام آغا مرتضیٰ زیدی نے کیا، جبکہ بعد ختم مجلس دستہ امامیہ سمیت مرکزی تنظیم عزاء کی ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے اور مجالس منعقد کی گئیں جس میں آل سعود کی جانب سے انہدام جنت البقیع کے پیچھے چھپے مقاصد اور اسباب کو بیان کیا گیا ۔

ziadi.jpg

کراچی کی طرح ملک کے دیگر شہر بھی آل سعود کی دہشتگرد مردہ آباد کے نعروں سے گونجتے رہے ، شیعیت نیوز لاہور رپورٹر کے مطابق لاہور میں پریس کلب پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں علمائے کرام سممیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھے، مظاہرین  نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، آل سعود کی دہشت گردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہل بیت رسول (ص) اور صحابہ کرام (رض) کے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ ور حالیہ دنوں جدہ اور مدینہ منورہ میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کا ذمہ دار آل سعود کو قرار دیا گیا تھا جبکہ شرکاء نے سروں پر سرخ اور سبز رنگ کی پٹیاں باند رکھی تھیں جن پر لبیک یا رسول اللہ ،لبیک یا زہرا، لبیک یا مہدی اور لبیک یا حسین کے نعرے آویزاں تھے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں جلسے جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔

CnRAUBgWEAEw3pb.jpg

دوسری جانب تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام راولپنڈی میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مری روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مری روڈ پر ٹریفک بھی بلاک ہوئی، ریلی کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماوں نے کی۔ اسلام آباد میں بھی یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے علامہ بشارت امامی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

n00552460-b.jpg

دنیا بھر میں بھی انہدام جنت البقیع کے حوالے سے سیکڑوں لو گ سڑکوں پر نکل آئے اور آل سعود کی دہشتگر دی کی مذمت کی ، امریکا میں سعودی سفارت خانے کے سامنے بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں عوام نے مطالبہ کیا کہ آل سعود عالم اسلام کے جذبات کو مزید ٹھیس نا پہچائیں اور جنت البقیع کی دوبار تعمیر کرنے کا اعلان کریں اخراجات عالم اسلام برداشت کرے گا۔

index.jpgsasa.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button